بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پائلٹس کے لائسنس منسوخی معاملے سے متعلق اہم پیشرفت

پائلٹس کے لائسنس منسوخی معاملے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پائلٹس کے لائسنس کی بحالی کے لیے وزارت ہوا بازی نے 3 رکنی نظرثانی بورڈ قائم کردیا۔

جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن حسن نقوی بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔

سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایوی ایشن کیپٹن ضیاء خان نظرثانی بورڈ میں شامل ہیں، پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر تیمور حسین بھی نظرثانی بورڈ میں شامل ہیں۔

نظرثانی بورڈ پائلٹس لائسنس سے متعلق جائزہ لے کر سفارشات وزارتِ ہوابازی کو بھیجے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پائلٹس کے منسوخ لائسنس سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.