dog screening hookup to laptop hookup bbw com hookup Hawleyville secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈ کپ: تیز ترین گیند کروانے میں حارث رؤف جنوبی افریقی بولر کے ہم پلہ

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین گیند کروانے میں جنوبی افریقی بولر کے ہم پلہ ہوگئے۔

ورلڈ کپ ٹی 20 کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان افغانستان سے میچ کھیل رہا ہے، اس دوران حارث رؤف نے ایونٹ کی سب سے تیز گیند کروائی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹ لینے والے حارث رؤف نے 153کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ہے۔

جنوبی افریقا کےنورٹجی نے ایونٹ میں 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

حارث رؤف اس سے قبل ایونٹ میں 152 کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.