پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی دوسری کامیابی

ابو ظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔ابو ظبی کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ قلندرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بیٹنگ میں شرجیل خان نے 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ابوظبی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 100 رنز بنائے۔ جو کلارک 34 اور پال اسٹرلنگ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاہد آفریدی نے دو جبکہ سلطان احمد اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قلندرز نے 8.2 اوورز میں اسکور پورا کرلیا۔ شرجیل خان نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سہیل اختر 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ ٹام بینٹن نے 30 رنز بنائے۔

گروپ بی میں قلندرز کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.