بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ایل پی پر پابندی تاریخ ساز فیصلہ ہے، وزیراطلاعات

نئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یقین ہے کہ پورا ملک حکومتی فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پہلے کبھی اس قسم کا فیصلہ نہیں کیا گیا، اگر فیصلہ کرلیں کہ ٹی ایل پی کو چلنے نہیں دینا تو یہ نہیں چل سکتے۔

ادھر پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی اور تمام ٹی وی چینلوں اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.