پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

ٹیموں کی پریکٹس، میٹرو سروس معطل، اسٹیڈیم کے اطراف کرفیو کا سماں

راولپنڈی ( سید وزیر علی قادری) کراچی کی طرح پنڈی کے عوام بھی سیکورٹی کے نام پر ازیت کا شکار ہوگئے۔ بغیر اطلاع پہلے صبح 9 بجے اور اس کے بعد 12 بجے دوپہر میٹرو سروس بند کردی گئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر اپنی منزل پر پہنچنے سے قاصر رہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 فروری سے 5 روزہ دوسرا ٹیسٹ میچ پندی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانا ہے۔ پریکٹس کے دوسرے روز دونوں ٹیمیں پریکٹس کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں اور بھرپور پریکٹس کی تاہم اس موقع پر سیکورٹی کو جواز بناکر انتظامیہ نے بغیر پیشگی اطلاع تمام راستے بند کرکے میٹرو بس سروس بھی معطل کردی جس سے اسکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی معمول کے کاموں کی انجام دہی سے قاصر رہے۔صرف راولپنڈی نہیں بلکہ اسلام آباد سے راولپنڈی کے لیے میٹرو سروس بھی بند کردی گئی جس پر سخت احتجاج کیا گیا۔

نمائندہ خصوصی جسارت نے جب انتظامیہ اور سیکورٹی پر مامور اہلکاروں سے رابطہ کرکے صورتحال کے بارے میں آگہی چاہی تو وہ جواب دینے سے قاصر تاہم کچھ کا کہنا تھا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مجموعی طور پر میچ کے اختتام اور ٹیموں کی واپسی تک عوام کو اس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

The post ٹیموں کی پریکٹس، میٹرو سروس معطل، اسٹیڈیم کے اطراف کرفیو کا سماں appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.