پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

ٹک ٹاک کا کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے تیرہ سال اور اُس سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات  کیے۔

اس کیس کو دیکھنے والے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔

The post ٹک ٹاک کا کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.