جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششیں ناکام کی جا رہی ہیں: اسماعیل راہو

وزیرِ زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جب وفاق نے مایوس کیا تو ہم نے خود ٹڈی دل کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں موجود تمام گاڑیاں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے استعمال میں ہیں، ان گاڑیوں کے ذریعے 3 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار 752 ایکڑ کے رقبے کا سروے کیا گیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کی 106 ٹیموں نے رات دن مہم چلائی، اب بھی کئی اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سروے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن اضلاع میں کام ختم ہوا، وہ گاڑیاں ہیڈ کوارٹر بھیج دی گئی ہیں، مارچ میں ٹڈی دل کے سروے کا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

وزیرِ زراعت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیاں متاثرہ اضلاع اور تحصیلوں میں بھیجی جائیں گی، محکمے کی گاڑیاں سیر، تفریح اور کسی کے ذاتی استعمال میں نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.