اتوار8؍ رجب المرجب 1442ھ 21؍ فروری2021ء

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم عمران خان کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان نےانکشاف کیا ہے کہ میں نے کرپشن کےحوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑی ۔

ساہیوال میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیدیا اور کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد اپنی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت کے جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔

عمران خان نے قبضہ گروپ آپریشن پر عثمان بزدار کو مبارک دی اور کہا کہ لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟، یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف بےنقاب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.