ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے دوسرے خط میں کہا کہ اسپوٹنک ویکسین کی مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق نجی کمپنی مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کررہی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ کمپنی نے کورونا ویکسین سرکاری اور نجی اسپتالوں کو فروخت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
خط میں مزید کہا کہ اندیشہ ہے کمپنی وفاقی و صوبائی حکومتوں کو 3 گنا تک زیادہ قیمت پر ویکسین فروخت کرے گی، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت لکھے گئے خط کی کاپی سپریم کورٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی بھجوادی ہے۔
Comments are closed.