بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

ٹانک: 40 لاکھ تاوان کیلئے اغوا ہوا 6 سالہ بچہ بازیاب

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک سے 20 جنوری کو اغواء ہونے والے 6 سالہ حذیفہ کو کے پی کے پولیس نے ضلع بھکر سے بازیاب کرا لیا جبکہ 5 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او آفس ٹانک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے تعاون سے کیئے گئے آپریشن میں مغوی بچے کو بازیاب کر کے 5 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

6 سالہ حذیفہ کو گرہ کوڑو خان سے 20 جنوری کو اغواء کیا گیا تھا جسے بھکر کی تحصیل منیکرہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

ٹانک پولیس نے حکمتِ عملی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرایا اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیئے گئے ان 5 اغواء کاروں میں بچے کا پھوپھی زاد بھائی بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.