بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، کوہلی کی بابر اعظم اور محمد رضوان کو مبارکباد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کی پاکستان کے خلاف  ٹی 20 ورلڈ کپ میچ ہارنے کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

کوہلی نے میچ کے اختتام پر قومی کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دی، اور آگے بڑھ کر رضوان کو گلے لگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد ’پرفیکٹ‘ سیلفی کے ہر جانب چرچے ہیں۔

میچ کے اس لمحے نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، صارفین مختلف تبصرے کرتے ہوئے ان تصاویر کو شیئر کررہے ہیں۔

میچ کے اس خاص لمحے پر ہونے والے کچھ تبصرے:

خیال رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم اور رضوان کی ناقابلِ شکست پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح سے ہمکنار کیا ، جس نے ورلڈ کپ میں مین ان بلیو کے خلاف مین ان گرین کی ہار کا سلسلہ ختم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.