بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وقار یونس کا اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وقار یونس آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے جبکہ اُن کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔

پی سی بی نے بتایا کہ آسٹریلیا داخلے کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی ہے، اسی لیے وقار یونس جلد روانہ ہورہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.