جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کیلئے ہیڈ قائم

وفاقی حکومت نے گریڈ 1 تا 19 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے لیے ہیڈ قائم کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) میں ہیڈ قائم کیا گیا ہے۔

ہیڈ وفاقی حکومت کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے معاملات دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے ملازمین کی پے سلپ میں 25 فیصد اضافہ بھی لکھا جائے گا، یہ اضافہ گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اے جی پی آر میں قائم کیے گئے ہیڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.