وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت کا انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی، انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری کابینہ نے منظور کرلی، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی۔
ذرائع کے مطابق وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا، وفاقی کابینہ نے مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔
Comments are closed.