وفاقی حکومت نے چرنہ جزیرے کو’نیشنل سمندری پارک‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے چرنہ جزیرہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چرنہ جزیرے کو ’میرین پروٹیکٹیڈ ایریا‘ بنانے کے انتظامات کی ہدایت کردی۔
بلوچستان میں چار کلو میٹر طویل ’چرنہ جزیرہ‘ میں دنیا کی نایاب کورل چٹانیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم بلوچستان پہنچ گئے، ملک امین اسلم چرنہ جزیرے کا جائزہ لیں گے، ڈائیونگ کے ذریعے تصاویر بھی بنائیں گے۔
Comments are closed.