جمعہ 2 شوال المکرم 1442ھ14؍مئی 2021ء

وسیم اکرم نے اپنا نمبر شیئر کردیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نمبر جاری کیا جسے دیکھ کر اُن کے پرستار حیران رہ گئے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں پرستاروں کو پیغام دیا کہ وہ اگر انہیں سننا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر کال کریں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا شیئر کردہ نمبر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کا فون نمبر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’ارے واہ ،فینز کے مزے، اگر آپ وسیم اکرم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کال کریں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.