جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وسیم اکرم، شنیرا کی سالگرہ پر ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اہلیہ شنیرا کی  سالگرہ پر اُن سے دور ہونے پر ناخوش نظر آرہے ہیں۔

وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شنیرا آپ کو سالگرہ مبارک، کاش میں بھی آپ اور عائلہ کے ساتھ وہاں موجود ہوتا تاکہ ہم مل کر اس اہم دن کا جشن مناتے۔‘

انہوں نے کہا کہ آج کا دن آپ یادگار بنائیں۔

اس سے قبل شنیرا نے اپنی سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ’میرے لیے عُمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر میری عُمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عُمر ہے اور سال گُزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو…

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔‘

خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہے، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.