انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان کا وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگائے جانے کے باوجود رپورٹ مثبت آنے پر کہنا ہے کہ عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالباری نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔
ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو آنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.