جمعرات3؍ شعبان المعظم 1442ھ18؍مارچ 2021ء

وزیرِ اعظم کو سادہ اکثریت کیلئے دشواری ہو گی: تاج حیدر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان تاج حیدر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے میں دشواری ہو گی۔

ضمنی انتخابات کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جو الیکشن کمیشن پاکستان کو موصول ہو گیا۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان تاج حیدر نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

وہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدرکا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں لوگ اپنے ضمیر کے تحت فیصلے کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.