جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں مسلسل افواہیں چل رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے بارے میں مسلسل افواہیں چل رہی ہیں، کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جعلی راج کماری کو الو بنادیا، ن لیگ کے کندھے کو استعمال کرکے پیپلز پارٹی نے فائدہ اٹھایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دھرنا، لانگ مارچ اور استعفوں کی رٹ سن سن کر تھک چکے، حکومت کا گریبان پکڑنے والے جلد ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہوئی تو جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جب پی ڈی ایم کا کوئی ایکشن ہوگا تو ہمارا ری ایکشن حالات کے مطابق ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.