جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد وزیر ا عظم ہاؤس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے اور وفاقی وزیر مواصلات سمیت معاون خصوصی کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور افراد بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی جبکہ عمران خان اجلاس کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک کے ذریعے کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.