بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی سینیٹر عبدالقادر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر سے ملاقات کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بلوچستان سے منتخب ہونے والے سنیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹر عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر کا وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔

بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ملاقات کے دوران محمد عبدالقادر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

نومنتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہے۔

 عبدالقادر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.