وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزراء سینئر حکومتی اراکین، آئینی ماہرین کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں وزیراعظم ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں یوسف رضا گیلانی کے کیس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اجلاس سے متعلق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزرا کے اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔
اجلاس میں صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء شریک ہیں۔
Comments are closed.