بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی حماد اظہر کو وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد دی ہے جبکہ حماد اظہر نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان ڈیولپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق  اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے حماد اظہر کو وزیرِخزانہ کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔

حماد اظہر نے وزارتِ خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا، وزارتِ خزانہ آمد پر حماد اظہر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساتھی وزراء نے بھی حماد اظہر کو مبارکباد دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسد عمر، مراد سعید، علی امین گنڈاپور اور امین الحق شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.