hookup Hawleyville arduino led hookups hookup Middle Island hookup Wurtsboro NY best really free hookup sites instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم عمران خان  نےجمشید اقبال چیمہ کا بطور معاونِ خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔

 کابینہ ڈویژن نےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر…

جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ دنوں معاون خصوصی فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پی ٹی آئی نےاین اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے جمشید چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے133 لاہور کی نشست خالی ہوئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ٹی وی پر نظر آتی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نےکبھی ذکر نہیں کیا کہ سندھ میں مہنگائی زیادہ ہے، اپوزیشن عوام کو اشتعال دلا رہی ہے،2011 کے بعد اب ایکسپورٹس بڑھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل…

انہوں نے کہا کہ این اے 133 کی صوبائی نشستوں سے ہمارے ایم پی ایز جیتے ہوئے ہیں،  این اے 133 کا الیکشن ہم بڑے مارجن سے جیتیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.