جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان 5 سال تو کیا 500 سال میں بھی تبدیلی نہیں لاسکتے، سراج الحق کا دعویٰ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے 1100 دن مکمل ہوگئے ہیں، انہوں نے نیا پاکستان بنایا اور نہ ہی پرانا پاکستان بچایا۔

ملتان میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کو کوئی سیاسی طوفان یا سونامی نہیں بچاسکتی، تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 1100 دن مکمل ہوچکے ہیں، اس حکومت نے قوم سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا، ایک نوجوان کو نوکری نہیں ملی، 50 لاکھ گھروں میں ایک کو بھی مکان نہیں ملا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی وارث حکومت ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب بھی نہیں پتا کہ وہ وزیراعظم ہے، انہیں 500 سال بھی دیدیں تو یہ تبدیلی نہیں لاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا قبلہ قوم نہیں جانتی، 1100 تو چھوڑیں اگر انہیں 11 ہزار دن بھی مل جائیں یہ حکومت چلنے والی نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے اور حکومت کے پاس اس وبا سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.