بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کی ہدایت، شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہہ دیا کیونکہ ہمیں حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی قیمت پر فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیرخزانہ سے کہہ دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.