بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی

وزیراعظم عمران خان نے بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  ویکسین لگوالی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس ویکسین لگوارہے ہیں۔ 

پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.