وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔
عمران خان نے 23 مارچ (یوم پاکستان) کے موقع پر نریندر مودی کے خط میں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔
خط میں وزیراعظم پاکستان نے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔
عمران خان نے جوابی خط میں مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کورونا کے خلاف بھارت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.