سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان اپنی صحت اور خوراک کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر عوام کیلئے کام کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں بہت سے لوگ ہیں جو زبردست کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگ ہیں جو تیلی لگانے والے ہیں، ان پر کرپشن کے کیسز ہیں، الیکشن ریفارمز پر آکر بیٹھیں، ہارس ٹریڈنگ سمیت تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ ن لیگ نیب پر حملے کی تیاری کررہی ہے، یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے، نیب ترمیم کو الگ رکھیں، نیب پر مرضی کی ترامیم نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ کرنا مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے۔
Comments are closed.