منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے، انضمام الحق

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دولیگ اسپنرز کو کھلانے کا تجربہ اچھا رہا، ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے۔

انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی سے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم دو حصوں میں وطن واپس لوٹے گی ۔

انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، حسن علی کی فارم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے علمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.