بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف

عالمی ادارہ ورلڈ اکنامک فارم نے پاکستان کی جانب سے کی گئی ماحول دوست کوششوں کی تعریف کردی۔

ورلڈ اکنامک فارم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے۔ پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔ پاکستان گرین اسپیس میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔ پاکستان نے اب تک گرین اسپیس میں180 ملین ڈالرکے سرمایہ کاری حاصل کرلی۔

ورلڈ اکنامک فارم نے کہا کہ پاکستان نے15نئے نیشنل پارک بنائے۔ پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے گرین یورو بانڈ لانچ کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جلد اپنے گرین اسپیس کو مالیاتی ویلیو دے گا۔ کورونا کی وبا اور ماحولیاتی تغیر نے ہماری زندگیوں کو خطرات سے دوچار کررکھا ہے۔

ورلڈ اکنامک فارم نے کہا کہ 10 لاکھ جانور اورزمینی حشرات بقا کےرسک پرہیں۔ ہمیں قدرت کے ساتھ اپنے تعلق پر دوبارہ سوچنا ہوگا۔ نیچر اکانومی میں سرمایہ کرکے2030 تک395 ملین ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

ورلڈ اکنامک فارم نے دنیا کے دیگر ممالک سے سوال کیا کہ آپ کا ملک گرین مستقبل بنانے میں کیا کررہا ہے؟

You might also like

Comments are closed.