معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قریب جمہوریت کا مقصد اقتدار کا حصول ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کرنا جاوید لطیف اور نون لیگ کی ذہنی پستی کی عکاس ہے۔
Comments are closed.