پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ عمران خان کی حکومت کو قرار دے دیا۔
سرگودھا میں جلسے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا، جس کی تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
پلے کارڈ پر درج تھا کہ 2013 میں نواز شریف کی حکومت میں میرے پاس 10 لاکھ روپے تھے اس وقت میں بہت خوش تھا کہ شادی کروں گا، پھر عمران خان کی حکومت آگئی تو میں اس وقت 5 لاکھ کا قرض دار ہوں۔
کارکن نے کہا کہ اگر یہ نیا پاکستان ہے تو مجھے نہیں چاہیے، خدارا میری مدد کریں اب میں شادی کیسے کروں گا۔
مریم نواز نے اپنے کارکن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بھی ایک مسئلہ تھا‘۔
Comments are closed.