جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

نیو کراچی میں دھماکا 2افراد جاں بحق، 5 زخمی

نیو کراچی میں نالے میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جب کہ 5زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک پر دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پتہ چلا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جس بنا پر امدادی کام میں شدید دشواری پیش آئی۔

امدادی کاموں میں مصروف ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، دھماکے سے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکہ سے مٹھائی کی ایک دکان کو نقصان پہنچا ہے۔ ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.