casusl hookup review 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup bbw com hookup que significa galaxy s10 stereo hookup what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتداء میں ختم ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان میں کرکٹ بحالی کی جانب جارہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پچھلے برس ستمبر میں دورہ پاکستان میں کوئی میچ کھیلے بغیر مشکوک سیکورٹی خدشات کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.