بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں افریقی و برازیلی کورونا وائرس کی تشخیص

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد میں جنوبی و برازیلی کورونا وائرس کی اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام این آئی ایچ  کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کورونا وائرس اسلام آباد کے شہری کے نمونے میں آیا، برازیلی کورونا وائرس کی تشخیص میانوالی سے آئے نمونےمیں ہوئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کیلئے خطرناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کاپھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

حکام این آئی ایچ  کا کہنا ہے کہ پولی کلینک اسپتال سےآئےسیمپل میں برازیلی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، دونوں وائرس کی ہسٹری دیکھی جائے تو یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

حکام کے مطابق دو نئی اقسام کے وائرس پر موجودہ ویکسین کتنی موثر ہوگی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا تھا کہ سندھ میں برطانوی، افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام خود کو محفوظ رکھیں ورنہ نئی اقسام کے وائرس کے کراچی اور حیدرآباد میں پھیلنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.