جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نیب مجھ پر پتا نہیں اتنا مہربان کیوں ہوگیا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب مجھ پر پتا نہیں اتنا مہربان کیوں ہوگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ میں عدالت کے سوال پر نیب کے جواب پر وہ بہت حیران ہوئيں کہ نیب کیسے ان پر مہربان ہوگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں لوگوں نےووٹ نہیں دیےتوبدلہ الیکشن کمیشن سےکیوں لے رہےہیں؟ ،پورے پاکستان نے دیکھا کہ آپنے کیسے بدترین دھاندلی کی کوشش کی،فائرنگ کی گئی، بکسے اٹھا لیے ، پھر بیس پریزائیڈنگ افسران اغواء کر لیے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب ان کی والدہ بسترِ مرگ پر تھیں تو ان کی عیادت کے لیے ایک ہفتے کی اجازت نہیں دی گئی، جب وہ والد کو ملنے جیل گئیں تو ان کے سامنے ہی گرفتار کرلیا گیا، مگر اب نیب کہتا ہے کہ مریم مصروف تھیں اس لیے پہلے ضمانت کے خلاف درخواست نہیں دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.