بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ کو ڈسکہ کے بعد دوسری فتح ملی، جہانگیر جدون

مسلم لیگ نون کے وکیل جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کو ڈسکہ کے بعد آج دوسری فتح حاصل ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے وکیل جہانگیرجدون نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ این اے 249 کراچی کے 167 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 مہیا نہیں کیا گیا تھا۔

جہانگیر جدون کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے جو ہماری فتح ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.