جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.