وزیرِجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سچے ہوتے تو کیسز کا سامنا کرنے پاکستان واپس آتے۔
فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ قربانیوں کا کریڈٹ لینے والی کو یاد ہونا چاہیے، پورا خاندان لندن میں روپوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی نئی لیڈر کی باتوں اور دعوؤں پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ آصف کرپشن پر جیل گئے، نواز شریف کے ساتھ وفاداری کے ڈھونگ میں نہیں گئے۔
Comments are closed.