بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

نواب شاہ: قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی، بچہ جاں بحق

نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی، حا دثے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 مسافر زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مسافر کوچ صادق آباد سے کراچی آ رہی تھی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.