بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر لداخ میں بھارتی زمین چین کو دینے پر تنقید شروع ہوگئی۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے لداخ سے بھارتی فوجیوں کی واپسی کے نریندر مودی حکومت کے سمجھوتے پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے لداخ کی بھارتی زمین سمجھوتے کے بعد چین کو دے دی ہے۔
راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھارتی حکومت سے 3 سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس رہنما نے سوال کیا کہ بھارتی فورسز کیلاش کی اُن پوزیشنز سے دستبردر کیوں ہوئیں جن پر وہ بہتر پوزیشن پر تھیں؟
انہوں نے نریندر مودی حکومت سے استفسار کیا کہ ہم اپنے علاقوں فنگر 3 اور 4 سے فارورڈ بیس سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں۔
راہول گاندھی نے تیسرا سوال اٹھایا کہ سمجھوتے کے بعد چین ڈیپسانگ اور گورگا کے ہمارے علاقوں سے پیچھے کیوں نہیں ہٹی ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلیے چین اور بھارت نے لداخ میں افواج پیچھے ہٹانی شروع کردی ہے۔
Comments are closed.