بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میگھن مارکل کی کتاب 8 جون کو شائع ہوگی

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی کتاب 8 جون کو شائع ہوگی۔جس میں انہوں نے ماں کی حیثیت سے دیکھے گئے باپ اور بیٹے کے تعلقات کو بیان کیا ہے۔

میگھن مارکل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ The Bench نامی کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے والد کے عالمی دن پر ہیری کے لئے لکھی تھی۔جس کے ایک ماہ بعد آرچی کی پیدائش ہوئی اور اب یہ نظم کہانی بن گئی۔

میگھن مارکل کا مزید کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ہر گھر میں پڑھی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کتاب کو اپنی آواز میں بھی ریلیز کریں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت میگھن مارکل اور ہیری امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور اسی سال ایک انٹرویو میں شاہی خاندان کی نجی تفصیلات بتانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.