مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میرا بیان سیاق وسباق کے ساتھ سامنے لائیں، سب واضح ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ اپنے نمائندے کے بجائے حکومت خود درج کرائے پھر سب بتاؤں گا، شاہدرہ تھانہ کے بعد مجھے غداری کا ٹائٹل دینے کا موقع ڈھونڈا جارہا تھا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف گھر کو درست کرنے کا کہے تو غدار، کوئی اور کہے تو درست کیسے ہوگیا، کسی اگر مگر کے بغیر پاکستان زندہ باد، پائندہ باد۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کودھمکی دینے والوں کوکٹہرے میں لانے کی بات کرنا غداری ہے توٹھیک ہے، جس تناظر میں بات کی، وہ پاکستان کے گلی کوچوں کی آواز تھی۔
Comments are closed.