بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانوالی: سفاک باپ کی فائرنگ، 2 کمسن بچیاں جاں بحق، تیسری زخمی

میانوالی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق اور تیسری زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق باپ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.