بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں صحافیوں کے خلاف فوجی جنتا کا کریک ڈاؤن، 30 صحافی گرفتار یا لاپتہ

میانمار میں صحافیوں کے خلاف فوجی جنتا کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور 30 سے زیادہ صحافی گرفتار اور لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔ ان میں برطانوی نشریاتی ادارے کے لاپتہ ہونے والے برمی صحافی آنگ تھورا بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اُسے اپنے برمیز رپورٹر آنگ تھورا کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے، آنگ تھورا کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

ادارے نے میانمار کی مقامی انتظامیہ سے اپنے صحافی کی تلاش اور محفوظ واپسی کی اپیل کی ہے۔ 

میانمار میں یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے 5 آزاد مقامی براڈکاسٹ سروسز کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور اب تک کئی نیوز رومز پر چھاپوں میں 30 سے زیادہ صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.