جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مٹھی بھر دہشتگردوں اور سازشی عناصر کا انجام بھی عبرتناک ہوگا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ ان شاءاللّٰہ  مٹھی بھر دہشتگردوں اور سازشی عناصر کا انجام بھی عبرتناک ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے گزشتہ رات ہونے والے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، رمضان میں دہشتگردوں کا یہ گھناؤنا فعل انسانیت کے خلاف ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں

فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  افواج پاکستان نے انتہائی بہادری کے ساتھ وطن عزیز سے دہشتگردى اور شرپسندی كا خاتمہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.