بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس شروع

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، فرحت اللّٰہ بابر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں میں امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، اکرم درانی، اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر مالک بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.