جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جاتی امرا پہنچ گئے جہاں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ نون کی قیادت نے جاتی امرا میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے اور اس دوران پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب بھی جاتی امرا پہنچ گئی ہیں۔
Comments are closed.